منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

datetime 25  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ + این این آئی)وفاقی وزیر وزیر تعلیم شفقت محمود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان اس سال مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کسی طالب علم کو بغیر امتحان کے پاس نہیں

کیا جائے گا۔ کورونا وباء کی تیسری لہر میں شدت کی وجہ سے پنجاب کے 25اضلاع میں تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیئے گئے۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کے 25 اضلاع کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا بھی سکول نہیں آئیں گے۔متاثرہ اضلاع میں لاہور، قصور، راولپنڈی، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ملتان، پاکپتن، فیصل آباد، چکوال، حافظ آباد، جھنگ، بھکر، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور دیگر شامل ہیں۔جن اضلاع میں کورونا کیسسز کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ ہیں وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں ہیں۔مرادراس کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے باقی گیارہ اضلاع میں سکول ایس او پیز پر بھرپور عملدرآمد کے ساتھ پرانے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے، سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ مشکل، لیکن طلبا و اساتذہ کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے۔ ضلع کوٹلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے ٹوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جملہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کالجز/ یونیورسٹی / دینی مدارس اور انسٹیٹیوٹ

24 اپریل تا 17مئی بند رہیں گے کاروباری مراکز ہفتہ کے پانچ ایام بمطابق ایس او پیز شام 6،بجے تک کھلے رہیں گے البتہ لازمی سروسز (کریانہ جنرل سٹور،سبزی فروٹ، بیکرز،گوشت مرغ،ایل پی جی،ٹائر پنکچر شاپ)درج بالا اوقات کار کے تابع ہفتہ کے ساتوں ایام کھلیں رہیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…