پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وزارت اوورسیز کے ماتحت ادارے تنزلی کا شکار ای او بی آئی کے چیئرمین کے ریٹائرڈ ہونے کے باوجود مشیر وزیراعظم دوبارہ تعیناتی کیلئے کوشاں ، اہم انکشافات

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزارت اوورسیز کے ماتحت کام کرنیوالے ادارے دن بدن تنزلی کا شکارہونے لگے ہیں،ای او بی آئی کے چیئرمین کے ریٹائرڈ ہونے کے باوجود ایک مشیر وزیراعظم دوبارہ اس کی تعیناتی کے لیے دن رات کوششوں میں مصروف ،جبکہ او پی ایف کا مایہ ناز پراجیکٹ ہائوسنگ بھی پرائیویٹ کمپنی کی نذر ہونے لگا ہے ،ادھار کا مانگا ہوا ڈی جی

ہائوسنگ لاہور اور اسلام آباد میں ڈیوٹی ہونے کے باعث پورا ماہ موٹروے پر ٹی اے ڈی اے بنانے میں فراٹے مارنے میں مصروف ہے ،معلومات کے مطابق مشیر اوورسیز سید ذوالفقار بخاری اوورسیز پاکستانیز کی خدمت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو کر رہ گیا ہے،سفارش کلچر اور اقربا پروری نے انہیں بھی اپنے شکنجہ میں لے لیا ہے ،ادھر ای او بی آئی کے سابق چیئرمین اظہر حمید جو کہ کئی ماہ قبل ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور ان کو دوبارہ ،،ای او بی آئی ،،کا چیئرمین بنوانے کے لیے ادارے کا ہی مستقبل تاریک کیا جانے لگا ہے ،سابق چیئرمین اظہر حمید نے اپنی کارگردگی دکھانے کے لیے ایک پرائیویٹ کمپنی سے سروے کروا کر وزارت اور مشیر وزارت کو رام کیا تھا مگر حقائق اس کے برعکس ہیں اور ادارہ کے فنڈز دن بدن تنزلی کا شکار ہو رہے ہیں،دوسری جانب مشیر وزیر اعظم سید ذوالفقار کے زیر سایہ اوورسیز پاکستانیز فائوندیشن ہے اور انہوں نے گزشتہ دوسال سے کوئی کارگردگی کا مظاہر ہ نہ کیا ہے ،ادھر ذرائع کا کہنا ہے

کہ ڈائریکٹ جنرل ہاوسنگ رائے حیات جو کہ لاہور میں ریجنل ہیڈ کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں ایک دفتر لاہور اور جبکہ دوسر ا اسلام آباد ہے ،اور دونوں کا ستیاناس ہو چکا ہے ،ناقص حکمت عملی کے باعث دو نوں اہم پراجیکٹس کو سوچی سمجھی ساز ش کے طور پر تباہ کیا جانے لگا ہے ۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ہائوسنگ نے ہائوسنگ پراجیکٹس ایک پرائیویٹ کمپنی ،،ہائوس بک،کو سونپ رکھے ہیں اور تمام خرید و فروخت اسی کمپنی کے ذریعہ ہی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت جلد پرائیویٹ کمپنی کے ذریعہ لین دین پر اربوں روپے کا میگا سیکنڈل رونما ہوسکتا ہے اور اس میں مشیر وزارت کے ملوث ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…