اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پی ٹی آئی کے ناراض رہنما نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی سردار میر شہر یار خان نے حکومتی جماعت سے اپنی راہیں الگ کر لیں ہیں انہوں نےآصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی
بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ۔ سردار میر شہریار خان شرتحریک انصاف کے ٹکٹ پر سندھ کے حلقہ پی ایس 18سے منتخب ہوئے تھے ۔ سردار میر شہریار نے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شمیم آفریدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا ،