بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر17 مئی تک پابندی عائد کردی گئی

datetime 24  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن ) نیشنل کمانڈ آپریشن سینیٹر (این سی اوسی)نے ملک میں کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام اور ہلاکتوں میں اضافے کے پیش نظر صوبوں کی تجویز بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر17 مئی تک پابندی عائد کردی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن ہفتہ اوراتوار مکمل بند ہوگی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

اور سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے زیادہ شرح والے شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے عندیہ دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت ہفتہ کو این سی اوسی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور این اوپیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ این سی اوسی کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سائینو فورم کی 5 لاکھ ڈوزز پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ پی اے ایف کے خصوصی طیارے سے سائینو فورم کی ڈوزز آئیں گی۔ کورونا کے پھیلاؤ والے شہروں میں لاک ڈاؤن کی تجاویز پرغور کیا گیا۔کورونا کیسز کے زیادہ شرح والے شہروں میں حالات بدستور برقرار رہے اور ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو لاک ڈاوَن لگایا جاسکتا ہے۔لاک ڈاون کا فیصلہ تمام فریقین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ مارکیٹوں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کی تجاویز ہیں۔ حالات بدستور خراب رہے تو لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور تعلیمی ادارے مکمل بند کردیے جائیں گے، لاک ڈاون کا فیصلہ تمام فریقین کی مشاورت سے کیا جائیگا۔ ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے صوبائی حکومتوں کی درخواست پر فوج، ایف سی اور رینجرز کے ذریعے مدد فراہم ہوگی۔ ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے صوبائی حکومتوں کی

درخواست پر فوج، ایف سی اور رینجرز کے ذریعے مدد فراہم ہوگی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر17 مئی تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔بین الصوبائی ٹرانسپورٹ17مئی تک ہفتے میں 2 دن ہفتہ اوراتوار کو بند ہوگی۔ 60 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا

ہے۔ اجلاس میں آکسیجن کی سپلائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کیسز میں اضافے کے پیش نظر6 ہزار901 بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔آکسیجن سپلائی کی بھی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ہسپتالوں کو 2 ہزار811 آکسیجن بیڈز، 431 وینٹی لیٹرز اور ایک ہزار196آکسیجن سلنڈر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…