منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خدا ہم سب پر اپنا رحم و کرم کرے فواد چوہدری نے بھارتیوں کے لیے دعا کر دی

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں بھارتی شہریوں کے ساتھ ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خدا ہم سب پر اپنا رحم و کرم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو آمین۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

سینٹر ( این سی او سی) کے سربراہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھارت کی ویڈیو شئیر کر کے عوام کو خبردار کیا ہے ۔اپنے ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کے حالات سے کچھ سیکھیں، یہ حالات پاکستان میں بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک دن میں کرونا کے 3 لاکھ 45ہزار کیس سامنے آئے۔ بھارت میں ایک دن میں 2621 اموات ہوئی ہیں۔ اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو ایسی ہی صورت حال پاکستان میں بھی ہو سکتی ہے۔ اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے احتیاط کریں۔دریں اثناگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 157 اموات ہوئیں جن میں سے 53 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 908 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…