جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت میں کورونا سے سنگین صورتحال، پاکستانیوں کا وزیراعظم سے امداد بھیجنے پر زور

datetime 23  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد /نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس کی وبا سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے اور گزشتہ 2 روز سے رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔دہلی حکومت کے آن لائن ڈیٹا بیس کے مطابق دو تہائی سے زیادہ ہسپتالوں میں خالی بستر نہیں اور ڈاکٹروں نے مریضوں کو گھر پر ہی رہنے کا

مشورہ دیا ہے۔بھارت کے ہسپتالوں اور شمشان گھاٹ میں جگہ نہ ہونے اور آکسیجن کی قلت کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی شہری و ٹوئٹر صارفین کی جانب سے پڑوسی ملک کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیااس ضمن میں پاکستان میں IndiaNeedsOxygen’ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے اور وزیراعظم عمران خان سے اصرار کیا جارہا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر بھارت کے لیے امداد بھیجیں۔علی رائٹس نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ سیاسی اختلافات ایک طرف، ہمیں لازمی طور پر انسانی بنیادوں پر بھارت کی مدد کرنی چاہیے، انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں۔صحافی عاصمہ شیرازی نے ٹوئٹ کی کہ ان کا دل پڑوسی ملک کے شہریوں کی حالت زار پر دکھی ہے۔سوشل میڈیا صارف سیما نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ‘اس ضرورت کے وقت میں پڑوسی ملک کی مدد کریں۔دانیال شیخ نے لکھا کہ یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے، ہمیں بھارت کے لیے دعا کرنی چاہیے اور اس مشکل وقت میں بھارت کی مدد کرنی چاہیے۔صحافی وجاہت کاظمی نے کہا کہ بھارت میں صورتحال انتہائی خراب ہے، دعا ہے کہ سب کورونا سے محفوظ رہیں۔وسیم عباسی نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی سنگین صورتحال کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے پیغامات دیکھ کر اچھا لگا۔قاسم گیلانی نے کہا کہ پاکستان

کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کو آکسیجن سلینڈر بھیجنے چاہئیں۔ڈیجیٹل رائٹس ایکٹیوسٹ اسامہ خلجی نے کہا کہ ‘میں ہزاروں پاکستانی شہریوں کی جانب سے حکومت سے بھارت کی مدد کا مطالبہ کرتا ہوں’۔انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان میں IndiaNeedsOxugen’ اور ‘IndianLivesMatter’ کے ٹاپ ٹرینڈز دیکھ کر

خوشی ہوئی۔شاہد بھٹی نے کہا کہ میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھارت کے غریب لوگوں کو امداد بھیجے، ہم حضرت محمد ؐ کی امت ہیں جنہوں نے نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کا بھی خیال رکھا۔دوسری جانب معروفی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے بھارتی

وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط میں کورونا سے پیدا ہونے والے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مدد کی پیشکش کی ہے۔جس کے بعد ٹوئٹر پر FaisalEdhi’ کا ٹرینڈ چلنے لگا اور فیصل ایدھی کے اس اقدام کو سراہا گیاسوشل میڈیا صارف شازیہ محمود نے کہا کہ انسانیت سب سے اہم ہے۔ایک اور صارف عرفان ملک نے اس

حوالے سے کہا کہ ‘فیصل ایدھی نے بہت اچھا اقدام اٹھایا ہے، عظیم والد کے عظیم بیٹے۔پاکستان میں ٹوئٹر پر جاری اس مہم سے متعلق بھارتی صحافی گیتا موہن نے ٹوئٹ کی کہ ‘ٰIndiaNeedsOxyegn ‘ کا ہیش ٹیگ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ ہے، سرحد پار موجود افراد وزیراعظم عمران خان سے بھارت کو آکسیجن فراہم کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…