بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

اداروں کی تحقیقات میں جہانگیر ترین کرپشن میں بھی ملوث پائے گئے ہیں ، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماکا انکشاف

datetime 23  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک /این این آئی )پی ٹی آئی سینئر رہنما نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین ملاقات کے بعد اداروں پر دبائو آئے گا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اداروں کی جانب سے دی جانیوالی رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کرپشن میں بھی ملوث پائے گئے ہیں ۔ انکا کہناتھا کہ

وزیراعظم سمیت کابینہ اس کیس میں مداخلت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے شہباز شریف کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے صدر کیخلاف ثبوت موجود تھی لیکن انہیں پھر بھی ضمانت مل گئی ہے ۔ پاکستان میں وائٹ کالر کرائم ثابت کرنا مشکل ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین اسلام لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ، حامی اراکین اسمبلی کے گروپ کے ہمراہ دو روز تک وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے ۔ جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین پر ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کے اندراج کے بعد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آئے تھے اور انہوں نے غیر اعلانیہ ایک گروپ بھی تشکیل دیدیا ہے ۔ مذکورہ گرو پ کی جانب سے اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس کے بعد کچھ وفاقی وزراء بھی اس معاملے کو کشیدگی کی نہج تک پہنچنے سے روکنے کے لئے متحرک ہو گئے تھے۔ جہانگیر ترین کے حامی گروپ کی جانب سے کسی کمیٹی سے ملاقات کی بجائے وزیر اعظم عمران خان سے براہ راست ملاقات کے اصرار پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ دو روز تک ان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہو سکتی ہے ۔ جہانگیر ترین اور ان کے حامی اراکین کا گروپ وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ اورغیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبات پیش کرے گا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…