منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی حکومت میں لڑائی پشتوپٹھان اور سرائیکی پٹھانوں کی ہے،پشتوپٹھان سرائیکی پٹھانوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتےاور اپنے سے ۔۔۔ رؤف کلاسرا کا حیران کن انکشاف

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ راجہ ریاض نے جہانگیر ترین کو سردار بنا لیا ہے جبکہ ادھر عمران خان کے اپنے بھی 2 سردار ہیں ۔ یہ لڑائی اصل میں معذرت کیساتھ پٹھانوں کے درمیان ہو رہی ہے ، ایک سرائیکی پٹھان اور دوسرے پشتو پٹھان ہیں ۔پشتوپٹھان خود کو طاقتور سمجھتے ہیں کیونکہ وہ پشتو بولتے ہیں ،

دوسرے سرائیکی پٹھان ہیں جو کہ لوکل ہو گئے ہیں ان کی نسلیں یہاں پروان چڑھ چکی ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ پشتون پٹھان سرائیکی پٹھانوں کو چھوٹے بچوں کی طرح ٹریٹ کررہے ہیں ۔ پشتون پٹھان آج بھی سرائیکی پٹھانوں کو کوئی خاص اہمیت نہیں دیتے جو اسلام آباد میں آکر بیٹھے تھےپتہ نہیں انہوں نے عمران خان صاحب سے کیسے برداشت کیا کیونکہ وہ پشتو پٹھان تو نہیں وہ تو نیازی پٹھان ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو 70 ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا انکشاف، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے وزیراعظم سے ملاقات نہ ہونے کی صورت میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اس مشاورت میں بجٹ اجلاس میں حصہ نہ لینے کا معاملہ بھی شامل ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے آئندہ کچھ دنوں میں پاور شو کیا جائے گا، انہیں ستر قومی و صوبائی اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہو گئی ہے اور یہ تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…