جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

نیو یارک میں پاکستانی طالبہ پر ان کے گھر کے باہر تیزاب پھینک دیا گیا

datetime 23  اپریل‬‮  2021 |

نیویارک (آن لائن) امریکی شہر نیویارک کی رہائشی ایک پاکستانی نژاد طالبہ کو نامعلوم ملزمان نے تیزاب پھینک کر آنکھوں کی بینائی سے محروم کر دیا ہے۔ ملزم واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی لڑکی کا نام نافیہ اکرام ہے۔ 21 سالہ میڈیکل کی طالبہ کو واقعے کے

فوری بعد ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نافیہ اکرام اپنی والدہ کیساتھ گاڑی سے اتر رہی تھیں کہ ان کے گھر کے سامنے اچانک نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔انسانی حقوق کی تنظیوں کی جانب سے اس واقعے کو مسلم مخالف واقعات سے جوڑا جا رہا ہے۔ این جی اوز کی جانب سے عام شہریوں خصوصاً مسلمانوں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔21 سالہ نافیہ اکرام نیویارک کی مقامی یونیورسٹی کی طالبہ ہے جہاں سے وہ شعبہ طب کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جبکہ ان کی والدہ بھی صحت عامہ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ایک ہسپتال میں ملازم ہیں۔پولیس انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پر غور کیا ہے تاہم واقعے کے دیگر پہلوؤں پر بھی غور کیلئے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے کہ آیا نافیہ اکرام سے کسی کو ذاتی عناد تو نہیں تھا۔ دوسری جانب امریکی ریاست نیویارک میں تیزاب گردی کا شکار پاکستانی طالبہ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ مجرم پکڑا جائے گا اور متاثرہ طالبہ کو انصاف ملے گا۔شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی طالبہ کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس واقعے سے شدید دکھ ہوا،اللہ تعالیٰ اس لڑکی کو صحت دے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی 21سالہ میڈیکل کی طالبہ پر نیویارک میں ایک شخص نے گھر کے باہر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے طالبہ کا چہرہ، اذنکھیں،گردن اور ہاتھ بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…