لندن (این این آئی )لندن کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والوں کا صبر جواب دے گیا جس پر لوگوں کی ہوٹل انتظامیہ سے تکرار ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیتھرو ائیر پورٹ کے قریب ہوٹل میں مقیم عاصم بلال نے جیو نیوز سے
رابطہ کرکے بتایا کہ کھانا تاخیر سے ملتا ہے جو انتہائی ٹھنڈا ہوتا ہے اور ایسا کھانا جانور بھی نہ کھائیں۔شہری عاصم بلال کاکہنا تھا کہ بچوں نے کل سے کچھ نہیں کھایا، بھوک سے نڈھال ہوگئے ہیں، ہوٹل میں ہماری حالت بہت خراب ہے اور خدشہ ہے بچے بیمار نہ ہوجائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عملے کو بلائیں تو کوئی آتا نہیں اورکال کریں تو نظرانداز کرتے ہیں جب کہ استقبالیہ پر جاکر ٹھنڈا کھانا دینے پر احتجاج کیا تو سکیورٹی طلب کی گئی۔