ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

توشہ خانہ ریفرنس، وکیل کے کھانسنے پر جج کا جملہ، عدالت میں قہقہے لگ گئے

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران وکیل کے کھانسنے پر کورونا ویکسین کا تذکرہ ہوا جس پر جج نے دلچسپ جملہ کہا جس سے عدالت زعفران زار بن گئی۔کمرہ عدالت میں وکیل کے کھانسنے پر احتساب عدالت اسلام آباد جج اصغر علی اور وکلاء میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔ وکیل شیراز

راجپر نے کہا کہ میں نے ویکسین لگوائی ہے، اس لیے کھانسی ہو رہی ہے۔ارشد تبریز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے بعد 2 دن تک تو میری بھی طبیعت خراب رہی۔وکیل شیراز راجپر نے جج سے سوال کیا کہ سر کیا آپ نے بھی ویکسین لگوا لی ہے؟احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہاں بتائوں گا تو خبر چل جائے گی۔جج کے جواب پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔دورانِ سماعت سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے وکیل جاوید اقبال عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے سابق صدر آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔دورانِ سماعت نیب کے گواہ ایف آئی اے کے افسر اختر سہیل کا بیان قلم بند کیا گیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے 2 گواہان کو طلب کرتے ہوئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران وکیل کے کھانسنے پر کورونا ویکسین کا تذکرہ ہوا جس پر جج نے دلچسپ جملہ کہا جس سے عدالت زعفران زار بن گئی۔کمرہ عدالت میں وکیل کے کھانسنے پر احتساب عدالت اسلام آباد جج اصغر علی اور وکلاء میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…