پیرس(این این آئی)فرانس میں خاتون رکن پارلیمنٹ نادیا ایسایان نے کہاہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کے ذریعے دنیا کو چیلنج کر رہا ہے ۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نادیا نے کہا کہ پیرس چاہتا ہے کہ ویانا بات چیت کے نمایاں نتائج برآمد ہوں۔ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ مغرب کی خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ تعمیری بات چیت کی
طرف واپسی یقینی بنائی جائے۔دوسری جانب یورپی یونین میں خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کے نمائندے جوزف بوریل نے باور کرایا کہ ویانا مذاکرات میں شامل تمام وفود حل تلاش کرنے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔ بوریل نے ایک بیان میں کہا کہ تمام فریقوں کی جانب سے لچک مطلوب ہے اور ہم جوہری معاہدے کے تمام فریقوں اور امریکا کے ساتھ بھی علاحدہ صورت میں اپنی کوششوں کو بڑھانے کے واسطے تیار ہیں۔واضح رہے کہ ویانا بات چیت آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہو گی۔ایران اور عالمی قوتیں اپریل کے اوائل سے ویانا میں اکٹھا ہو رہی ہیں تا کہ ان اقدامات پر کام ہو سکے جو تہران اور واشنگٹن کی معاہدے کی مکمل پاسداری کی طرف واپسی کے لیے ضروری ہیں۔ بات چیت میں امریکا کی پابندیاں اور معاہدے کے حوالے سے ایران کی عدم پاسداریاں بالخصوص یورینیم کی افزودگی کی مقررہ حد سے تجاوز جیسے موضوع زیر بحث آئے ہیں۔ فرانس میں خاتون رکن پارلیمنٹ نادیا ایسایان نے کہاہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کے ذریعے دنیا کو چیلنج کر رہا ہے ۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نادیا نے کہا کہ پیرس چاہتا ہے کہ ویانا بات چیت کے نمایاں نتائج برآمد ہوں۔ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ مغرب کی خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ تعمیری بات چیت کی طرف واپسی یقینی بنائی جائے۔