منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

رمضان ٹرانسمیشن کے دوران اداکارہ کبریٰ خان ایسا لباس پہن کر پہنچ گئیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )معروف اداکارہ کبریٰ خان ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں نیلے رنگ کا کھلے گلے والالباس جس کی آستینیں بھی باریک تھیں پہن کر پہنچ گئیں، ان کی تصاویر سامنے آنے پرسوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ یہ نہیں جان پا رہا ہے کہ کیا ہورہاہے ، آئوٹ فٹ بھی

مس فٹ ہے ، گلا بھی بے قابو۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ” شدید موٹی”قیصر نامی صارف نے لکھا کہ تم لوگوں نے پاکستان کا نام بدنام کیا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ” رمضان سپیشل ، مبارک مہینہ ، یہ کیا ہے ؟ آپ ان کا استعمال کیوں کرتے ہیں، اگر یہ مبارک مہینہ ہے تو ان مسلمان لڑکیوں کے سکارف کہاں ہیں؟یادبرطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ رابعہ خان المعروف کبریٰ خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں مزاحیہ فلم نامعلوم افراد سے اینٹری دی تھی ۔دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود نادیہ خان کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ایک ملین یعنی دس لاکھ ہوگئی ہے۔انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد نادیہ بھی پاکستان کی اْن مقبول ترین میزبان اور اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اب تک تین سو 97

پوسٹس کی ہیں جن میں اْن کی اپنی تصاویر، اْن کے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے معلومات اور فیملی کے ہمراہ لی گئی دلکش تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔میزبان کو تو ایک ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ اْنہوں نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے صرف 14 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں ہی نادیہ خان ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔نادیہ خان کے شوہر پاک فضائیہ میں 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے

اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اْن کے تین بچے ہیں، اْن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹے کا نام کیان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…