دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کرکٹر قدیر احمد پر 5 برس کی پابندی عائد کردی۔اعلامیے مطابق قدیر احمد نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 خلاف ورزیوں کو تسلیم کیا ہے۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق قدیر احمد کو اکتوبر
2019ء میں چارج کیا گیا تھا، اب ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔آئی سی سی نے اعلامیے میں کہا گیا کہ مہر دیپ چایاکر کو آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 خلاف ورزیوں پر چار ج کیا گیا۔آئی سی سی کے مطابق مہر دیپ عجمان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکے ہیں۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پرپہنچ گئے ،انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے نمبرپر ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر آ گئے، ان کے پوائنٹس کی تعداد 844 ہوگئی، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 892 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔آسڑیلوی کپتان ایرون فنچ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے،نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے کا چوتھا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا رینکنگ میں پانچواں نمبر ہے۔بولنگ میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلے ، افغانستان کے راشد خان دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے آشٹن اگیر تیسرے نمبرپر ہیں۔ٹاپ ٹین بولرزمیں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ،،، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 11 ویں نمبر موجود ہیں ، آل راونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں۔