بدھ‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2026 

شاہد خاقان کو ”جوتا ماروں گا” کا بیان دینامہنگا پڑ گیا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 21  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد ،لاہور(آن لائن، این این آئی )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 20 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو خط جاری کیا گیا ہے ۔رکن قومی اسمبلی کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے

تحت لیٹر جاری کیا گیا۔شاہد خاقان عباسی کو ایوان میں مسلسل صدر مجلس نشین کی ہدایات کو نظرانداز کرنے خصوصاً 20 اپریل کو غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر یہ لیٹر جاری کیا گیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے اس طرز عمل سے اسمبلی کی کارروائی کو آسانی سے چلانے میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے طرز عمل سے قومی اسمبلی کی کاروائی میں خلل پید ا کیا اور ایوان کی کاروائی میں رکاوٹ ڈال کر اسپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی خط جاری ہونے کے 7 دن کے اندر معذرت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔ شاہد خاقان عباسی کے مقررہ وقت میں جواب داخل نہ کرنے پر یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کو اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہنا۔دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کی سپیکر قومی اسمبلی سے تلخ کلامی پر وزیر بحری امور علی زیدی نے شاہد خاقان عباسی کے رویے کی وجوہات قوم کو بتا تے ہوئے کہاہے کہ

آپ سابق وزیراعظم پاکستان کے نامناسب رویے اور گندی زبان پر حیران ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چوری کے پیسوں پر پلنے والی اولاد سے آپ اس کے سوا توقع ہی کیاکرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کے مرحوم والد نے نیشنل بنک سے ایک ارب کا فراڈ کیا،

انگریزی روزنامے دی فرنٹیئر پوسٹ نے 10 اگست 1991 کے اپنے شمارے میں تمام تفصیلات چھاپ رکھی ہیں، اس واقعہ میں سب کیلئے ایک تنبیہ موجود ہے، چوری کی دولت اور حرام کی کمائی ہمیشہ آپ کے بچوں کے ذہنوں پر اثر ڈالتی ہے، علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے

رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمان میں شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کے سامنے جاکر جوتا مارنے کی بات کی جو غیر سیاسی اور غیر اخلاقی تھی، وہ اسپیکر قومی اسمبلی سے معافی مانگیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے کہا کہ عام عوام کا احتجاج ہوتا ہے تو یہ لوگوں کو مارنے کے لیے بھاگتا ہے۔صداقت عباسی نے کہا کہ اسپیکر کو دھمکی دینے سے تضحیک ہوئی ہے، مذمت ہونی چاہیے، ہم پوٹھوہار اور کوہسار میں ہم تہذیب میں رہ کر الیکشن لڑتے ہیں،

یہ واقعہ کارکنان اور معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون شاہد خاقان عباسی کے معافی مانگنے تک انہیں نمائندگی سے ہٹائے، ہم ممبرز مل کر اسپیکر کے پاس جائیں گے، اسپیکر نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل

نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے صداقت عباسی نے پوٹھوہار میں سب سے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔دریں اثنا صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں آئینی، اخلاقی اور سیاسی اقدار کی دھجیاں اڑا دیں،حیرت ہے کہ ایسے گرے ہوئے

خیالات کا شخص ن لیگ کی طرف سے وزیراعظم رہ چکا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کو ایوان قومی اسمبلی کا تقدس پامال کرنے پر شرمندہ ہونا چاہیئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کر کے خود اپنے منہ پر کالک ملی ہے۔ حکومت مخالف بیانات دینے

والی پیپلز پارٹی وقت آنے کر چور گلی سے بھاگ گئی۔ دھرنے کے پر امن خاتمے پر وزیر اعظم عمران خان اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے توہین رسالت اور توہین مذاہب کے مستقل خاتمے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام مسلمان ممالک کے سربراہان کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…