اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں موجودہ حالات کے ذمے دارپرویزمشرف ہیں ,میجر(ر)عامر

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(نیوزڈیسک)عسکری تجزیہ کارمیجرریٹائرڈمحمد عامرنے کہا ہے کہ پاکستان میں خراب حالات کو جہاد افغانستان کا نتیجہ کہنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایسا نائن الیون کے بعد بغیرسوچے ایک جنگ کا حصہ بننے کی وجہ سے ہوا جس کے ذمے دارصرف پرویزمشرف ہیں۔ صوابی کے علاقہ پنج پیرمیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بعض دانشورموجودہ فتنہ وفساد کو جہاد افغانستان کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں حالانکہ یہ حالات نائن الیون کے بعد پرائی جنگ کو اپنی بنانے کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہناتھا کہ یہ دانشور گڈ اور بیڈ کی تفریق ختم کرنے کی بات کرتے ہیں اور کنفیوز فلسفے بیان کرتے ہیں لیکن اگریہ تفریق ختم کی جائے تو پھر مری میں حالیہ مذاکرات کے لئے ا?نے والے افغان طالبان کوکیا کہا جائے گا۔ میجر عامر کا دینی مدارس کے خلاف کارروائی کے حوالے سے کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کو انٹیلی جنس کی صرف درست اطلاعات پرہی دینی مدارس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ دینی مدارس پاکستان کی دفاعی لائن ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ وہ پرویزمشرف کوباطل قوت سمجھتے ہیں جنہوں نے پرائی جنگ کواپنابنایا۔ انہوں نےدینی مدارس کے طلباءکو پاکستان کے سپاہی اور افغان جہاد کو ایک روشن باب قرار دیا



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…