ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید آپ نے بہترین کام کیا کامیاب مذاکرات پر عمران خان کی وزیر داخلہ کو مبارکباد

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) وزیر داخلہ شیخ رشیدنے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے کامیاب مذاکرات پر شیخ رشید کو مبارکباد دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں شیخ رشید نے وزیراعظم کو مذہبی جماعت سے

ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا جس کے بعد وزیراعظم نے مذاکرات کی کامیابی پر شیخ رشید کو مبارکباد دی۔عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید آپ نے بہترین کام کیا، معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوگئے۔وزیراعظم نے شیخ رشید کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔دوسری جانب حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں۔پی ٹی اے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہورکے چوک یتیم خانہ اور اطراف میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہیں۔ امن و امان کے تناظر میں یتیم خانہ چوک کے اطراف میں10کلومیٹر تک ڈیٹا سروسز بند کی گئیں تھی تاہم اب پی ٹی اے نے ڈیٹا سروسز پر پابندی ختم کردی ہے۔لاہور میں شاہدرہ سے ٹھوکر نیاز بیگ اور بند روڈ سے گلبرگ تک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند تھیں جبکہ مزنگ، لٹن روڈ، چوبرجی، جیل روڈ، مال روڈ، ریوازگارڈن اور داتا دربارو ملحقہ علاقوں میں بھی موبائل اور انٹر نیٹ سروسز دونوں متاثر ہوئی تھیںجس کی وجہ سے شہریوں کو سوشل میڈیا اور آن لائن امور انجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…