پشاور(نیوزڈیسک)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،خیبر پختونخوا نے عید کے روز سے صوبے میں بارشوں کے متعلق تمام اضلاع کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردی رپورٹ کے مطابق جمعہ سے منگل کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،مردان،کوہاٹ ڈویژن میں اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیزہواﺅں کے ساتھ بارش کے امکان کے پیش نظر صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایات کی ہیں کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے لیئے فوری اقدامات کو یقینی بنائیںجبکہ املاک اور جانی نقصانات میں کمی لانے کے لئے ریسکیو اورریلیف کی کاروائیوں کو بروقت شروع کیا جائے۔ پی ڈی ایم اے نے عیدالفطر کے آیام میں سٹاف کی خصوصی ڈیوٹیاں بھی لگائی ہیں جو تمام اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہینگے اوربارش کی صورت کو مانیٹر کرینگے۔پی ڈی ایم اے نے اس صورت حال کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔