پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

عظیم سپہ سالار کا عظیم کام، عوام کے دل جیت لئے

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوزڈیسک)راحیل شریف نے دل جیت لئے،پشاور میں آرمی پبلک سکول کے حملے میں شہید ہونے والے طلباءکے والدین کے اعزازمیں افطار پارٹی ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ آرمی پبلک سکول کے شہداءکی قربانیوں نے پوری قوم کو متحدکر دیا ہے .آر می پبلک سکول پر حملے کے واقعہ کو بھلایا نہیں جاسکتا . پاکستان سے آخری دہشتگرد کے خاتمے آپریشن نہیں روکا جائےگا بدھ کو پشاور میں آرمی پبلک سکول کے حملے میں شہید ہونے والے طلباءکے والدین کے اعزازمیں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہاکہ آرمی پبلک سکول پر حملے کے واقعہ کو بھلایا نہیں جاسکتا ۔انہوںنے کہاکہ کوئی مذہب اور معاشرہ ایسے بہیمانہ عمل کی اجازت نہیں دے سکتا ۔انہوںنے کہاکہ جن دہشتگردوں نے سکول کے معصوم بچوں کو شہید کیا تھا ان کا کوئی مذہب نہیں ہے واقعہ کے حوالے سے والدین کے ساتھ تفصیلات شیئر کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حملے میں ملوث زیادہ تر دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں انہوںنے کہاکہ پاکستان سے آخری دہشتگرد کے خاتمے آپریشن نہیں روکا جائےگا آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق افطاری کے دور ان آرمی چیف شہید بچوں کے والدین سے الگ الگ ملے ان کے ساتھ جنرل راحیل شریف کی اہلیہ بھی موجود تھیں انہوںنے ایک مرتبہ پھرغمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا انہوںنے بات چیت کے دور ان شہیدا کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے زخمی ہونے والے طلباءکی جرات کو سراہتے ہوئے کہاکہ سولہ دسمبر کو تمام نے ملک کےلئے بڑی قربانیاں دیں جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پوری قوم اور فوج غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں اس موقع پر شہیدہونے والے بچوں ¾ اساتذہ اور فوجیوں کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی متاثرہ خاندان کے ارکان نے جنرل راحیل شریف اور ان کی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا متاثرہ خاندانوں نے ان کے ساتھ فوج کی جانب سے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا اس سے پہلے کورہیڈ کوارٹر پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے آرمی چیف کا استقبال کیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…