منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ریحام خان کون ہیں؟مختصر سوانحہ عمری،جائے پیدائش کا جان کر سب حیران

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کےچیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان 3اپریل 1973ءکو لیبیا میں پیدا ہوئیں اور زیادہ تر تعلیم برطانیہ میں حاصل کی۔ انہوں نے اپنی بیچلر ڈگری ایجوکیشن میں حاصل کی۔ ریحام خان نے اپنی ویب سائٹ پر لنکن شائرکےنارتھ لنزے کالج سےبراڈکاسٹ جرنلزم میں کورس کرنےکادعویٰ کیا ہے۔ 2006ءمیں اپنی پڑھائی کے اخراجات پورے کرنے کے لئے انہوں نے برطانیہ کے لیگل ٹی وی میں ملازمت اختیار کی۔ 2007ءمیں انہوں نے برطانیہ کے سن شائن ریڈیو میں ملازمت بھی کی۔ 2008ءمیں انہوں نے بحیثیت براڈ کاسٹ جرنلسٹ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو جوائن کیا اورموسم کی خبریں پڑھتی رہیں۔ 2013ءمیں وہ پاکستان آئیں اور ایک نجی چینل پر حالات حاضرہ کے پروگرام کی میزبانی بھی کی۔ 2014ءمیں انہوں نے ایک اور پاکستانی نجی چینل جوائن کیا۔ 2015ءمیں عمران خان سے شادی کے بعد وہ ایک نئے شو کے ساتھ پاکستانی نجی چینل پر جلوہ گر ہوئیں۔ ریحام خان نے ایک پاکستانی فلم ’’جاناں‘‘ میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔ ان کی پہلی شادی 19برس کی عمر میں ان کے فرسٹ کزن اور برطانوی ماہر نفسیات اعجاز رحمان سے ہوئی،لیکن یہ شادی چل نہ سکی،ریحام خان کے اعجاز رحمان سے 3بچے ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…