پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

مذہبی جماعت پر پابندی کافیصلہ عمران خان کے گلے پڑگیا کئی وزرا ء اور اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف چھوڑنے کی دھمکی دیدی

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )مذہبی جماعت پر پابندی کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان پر پر شدید دباؤ بڑھ گیا ہے اور متعدد وفاقی و صوبائی وزراء سمیت اپنی ہی جماعت کے اراکین اسمبلی نے مذہبی جماعت پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے جبکہ

معاملات مذاکرات کے حل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے،پابندی کا فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں نہ صرف عہدوں سے مستعفی ہوں گے بلکہ تحریک انصاف پارٹی بھی چھوڑنے کا اعلان کر دینگے۔ذرائع نے بتایا کہ اراکین اسمبلی نے علی محمد کی سربراہی میں 2 بار وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے ،اراکین اسمبلی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے، ہمارے حلقے کے عوام فیصلے پر نالاں ہیں، فوری نظرثانی کی جائے ، آئندہ الیکشن میں مخالفین مذہب کا کارڈ کھیل کر تحریک انصاف کو سیاسی نقصان پہنچا سکتے ہیں، اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ دیگر مذہبی جماعتیں بھی کالعدم جماعت کیساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی ہیں، کس کس پر پابندی لگائیں گے، پابندی کا فیصلہ واپس لینے میں تاخیر کی تو مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے، پابندی کا فیصلہ جذباتی بنیادوں پر کیا گیا، پابندی کا اعلان پہلے ہوا سمری کابینہ کو بعد میں موصول ہوئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اور مستعفی ہو نے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرعائد پابندی کا فیصلہ فوری واپس نہ لیا گیا تو مجھ سمیت کئی اراکین اسمبلی نہ صرف مستعفی بلکہ پی ٹی آئی چھوڑنے کو بھی تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…