بغداد (این این آئی) سعودی عرب اور ایران کے اعلی حکام کے درمیان بغداد میں براہ راست بات چیت ہوئی ہے۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور تعلقات میں بہتری کی کوشش ہے، یہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا یہ پہلا رائونڈ تھا، تاہم فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ اس سلسلے میں آئندہ ملاقات کب اور کہاں ہو گی۔برطانوی اخبار کے مطابق یہ ملاقات نو اپریل کو عراقی دارالحکومت بغداد میں ہوئی اور اس میں متعدد
اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ چار برس قبل دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی روابط ختم کر دئیے تھے اور تب سے یہ اس سطح کا پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور تعلقات میں بہتری کی کوشش ہے۔ اخبار کے مطابق یہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا یہ پہلا رائونڈ تھا، تاہم فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ اس سلسلے میں آئندہ ملاقات کب اور کہاں ہو گی۔