کوہاٹ/کابل(این این آئی)پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آبادشہر میں نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں نمازتراویخ کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو موت کے گھاٹ اْتاردیا۔ جاں بحق افراد میں باپ ‘پانچ بیٹے اور تین بھتیجے شامل ہیں۔خونریزواردات کے بعدمسلح ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سرحد پار سے موصولہ اطلاعات اور افغان میڈیا کے مطابق یہ المناک واقعہ ہفتہ کی رات مقامی وقت کے مطابق 9بجے جلال آباد شہر کی ایک
مسجد میںاْ س وقت پیس آیا جب لوگ نماز تراویخ پڑھ رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے نو(9) نمازیوں کو موت کے گھاٹ اْتاردیا۔ صوبائی گورنرضیاء الحق امرخیل کے حوالے سے افغان میڈیا نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم پولیس تحقیقات کررہی ہے۔گورنر کے مطابق جاں بحق افراد میں حاجی عبدالوہاب اور اْن کے پانچ بیٹے اور تین بھتیجے شامل ہیں۔بعض اطلاعات کے مطابق مقتولین اور ملزموں کا جائیداد کا تنازعہ تھا۔