اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر نے کہا ہے کہ مجھے پی سی بی کی جانب روزانہ ایک سو چودہ روپے کا الائونس ملتا ہے میں اسے حلال کرنے کی پوری کوشش کررہا ہوں ۔ محمد رضوان نے کہا ہے کہ موقع ملنا نہ ملنا سب میں اللہ پاک کے ہاتھ میں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے روزانہ ملنے والے 114ڈالر کو حلال کرنا میرا اولین فرض ہے
کیونکہ اسلام بھی یہی کہتا ہے کہ اپنے پیسے کو حلال کرو اور زیادہ محنت کرو میں جب میں کرکٹ گرائونڈ میں اتر ہوں تو میں اللہ پاک سے دعا بھی کرتا ہوں کہ یا اللہ مجھے میرا سو فیصد دینے کی توفیق دینا ۔ انکا کہنا تھا کہ ہر میچ میں اپنا 110فیصد دیتا ہوں ، میں ہمت نہیں ہارتا اور اپنے اللہ پاک پر پورا بھروسہ کرتا ہوں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ،رواںسال وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں منتخب ہوئے ہیں۔پاکستانی کرکٹر کو گزشتہ برس انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کرکٹرز آف دی ایئر کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ میں شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں منتخب ہونیوالے اٹھارہویں پاکستانی ہیں۔وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال گزشتہ انگلش سیزن میں نمایاں پرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے بابر اعظم کی قیادت میں گرین شرٹس کی جنوبی افریقا میں عمدہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یونس خان نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی میں پہلی سنچری بنانے اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔یونس خان نے اپنے پیغام کے ساتھ بابر اعظم کی سنچری بنانے کے فوراً بعد کے خوشی کے لمحات کی تصویر بھی شیئر کی۔ٹوئٹر صارفین نے قومی ٹیم کی اچھی کارکردگی پر بیٹنگ کوچ یونس خان کی بھی تعریف کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔