پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021 مودی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کردیا

datetime 18  اپریل‬‮  2021 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی حکومت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے بعد صحافیوں کو بھی ویزے دینے کی منظوری دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کیے جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شائقین کو ویزے دینے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔ اس سے قبل بھارتی حکومت نے رواں سال شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے

لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے اس فیصلے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے اعلیٰ کونسل کو آگاہ کیا۔بھارتی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو اکتوبر میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت کا سفر کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔اعلیٰ کونسل کے رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزا جاری کرنے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے جاری کیے جائیں گے یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری نے اجلاس میں اعلان کیا کہ اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا تاہم ہم نے آئی سی سی سے وعدہ کیا تھا کہ معاملہ حل ہوجائیگا۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی 20 کے لیے 9 مقامات کا

فیصلہ کر لیا ہے جن میں سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔دیگر مقامات میں دہلی، ممبئی، چنئی، کولکتہ، بنگلور، حیدر آباد اور دھرمشالہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے ویزوں کے اجرا کے

معاملے پر گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خطلکھ کر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔خط میں کہا گیا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ، پاکستانی ٹیم، میڈیا اور شائقین کے لیے ویزے کی آسانیاں پیدا نہیں کرتا اور تحریری یقین دہانی نہیں کرواتا تو ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارت (یو اے ای) منتقل کردیا جائے۔خیال رہے کہ سیاسی تنازعات کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی سالوں سے کوئی دوطرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…