پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی وزیر اطلاعات بنتے ہی فواد چوہدری کے ستارے گردش میں سپریم کورٹ میں اہم ترین کیس سماعت کے لیے مقرر

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کل پیر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 19 اپریل کو ہو گی۔ توہین عدالت کی درخواست کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے ساتھ ہی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا۔خیال رہے کہ جسٹس

قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھاکہ فواد چودری نے جسٹس فائز عیسٰی کوانڈر ٹرائل جج کہہ کر توہین عدالت کی۔گزشتہ دنوں جسٹس فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر نہ کرنیکا معاملہ اٹھایا تھا۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق کیس میں گرفتار ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پرسماعت 19 اپریل کل پیر کو ہوگی رجسٹرارآفس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس بابرستار پر مشتمل ڈویڑن بینچ پیر کو اپیلوں پر سماعت کریگا۔خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 18 جون 2020 کو ایم کیو ایم کے رہ نما ڈاکٹر عمران فاروق کے مقدمے میں گرفتار ملزمان معظم علی ، خالد شمیم اور سید محسن علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، اس کے علاوہ ان پر دس ،دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ برطانیہ نے دوران ٹرائل جرم ثابت ہونے کے باوجود ملزمان کو سزائے موت نہ دینے کی شرط پر شواہد فراہم

کیے تھے اور برطانوی انوسٹی گیٹر سمیت دیگر غیر ملکی گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے تھے۔ ملزمان نے عمر قید اور جرمانوں کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سزاکا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…