پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے غیرقانونی ٹیلیفون ایکسچینجوں کوختم کرناہوگا،سپریم کورٹ

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عدالت عظمیٰ نےملک میں غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینجوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں اور وفاقی حکومت سے دوبارہ رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ جسٹس جواد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر دہشتگردی کو ختم کرنا ہے تو غیر قانونی ٹیلیفون ایکسچینجوں کو ختم کرنا ہو گا، ملک میں دہشتگردی کی آگ لگی ہے ،امریکہ ،برطانیہ ،ملائیشیا،ترکی میں گرے ٹریفک کیوں نہیں ہوتی؟ اسلئے کہ وہاں قوانین پر سختی سے عمل درآمد ہوتا ہے مگر یہاں یہ حال ہے کہ عدالت کا 24مارچ 2015ء کا آرڈر ہے جس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،ایک بار کوئٹہ میں اس حوالے سے کیس کی سماعت کی تو ایک چھوٹے سے علاقے سے ایک ٹوکر ابھر کر غیر قانونی موبائل سمیں عدالت میں پیش کردی گئیں جب تک ان چیزوں پر قابو نہیں پایا جائے گا دہشتگردی پر قابو نہیں پایا جاسکتا ،جسٹس جواد کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر الرحمن نےبتایا کہ ایک رپورٹ پہلے رپورٹ پیش کی تھی جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا ، تازہ رپورٹ عدالت میں پیش کرنا تھی مگر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان ملک سے باہر ہیں وہ خود عدالت میں پیش ہو کر رپورٹ کے حوالے سے اپنا موقف بیان کرنا چاہتی ہیں،عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کب واپس آئیں گی جب تک وہ نہیں آئیں گی کیاعدالت کیس کی سماعت نہ کرے؟انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خاتون لیگل ایڈوائزر نے عدالت کو بتایا کہ ان کی واپسی کا شیڈول کسی کو معلوم نہیں کہ وہ کب واپس آئیں گی ۔جسٹس جواد نے ریمارکس دیئے کہ یہ بیرون میں کام کرنے والے پاکستانی تارکین وطن کا پیسہ ہے وہ سولہ سترہ ارب روپے کا زرمبادلہ بھجتے ہیں،کیس میں ہمیں پہلی بار گرے ٹریفیکنگ کا معلوم ہوا ہے، عوام کے ساتھ 70ارب روپے کا ہاتھ ہوا ہے ، جس کا جتنا دائو لگتا ہے وہ قومی دولت ہڑپ کرنے کے چکر میں ہوتا ہے ،عدالت نے دو پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے جمع کروائی جانے والی رپورٹ پر بھی عدم اطمینان کا اظہارکیا اور بعد ازاں ٹیلی کام کمپنیوں اور وفاقی حکومت کو دوبارہ جامع رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کر دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…