لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقا مکمل ہونے کے بعد جوہانسبرگ سے ہرارے کے لیے روانہ ہوگئی۔ٹیم پاکستان چارٹرڈ فلائٹ سے زمبابوے روانہ ہوئی ہے، ہرارے پہنچنے پر پورے اسکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے اس کا ٹریننگ کیمپ ترتیب دیا جائے گا۔گرین شرٹس اس دوررے کے دوران زمبابوے کے خلاف 3 ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 4 سے
14 اگست تک مظفر آباد میں ہو گی۔ کشمیر پریمئر لیگ کے صدر اور سی ای او نے وزیراعظم آزادکشمیر سے ملاقات کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کشمیر پریمئر لیگ کے حوالے سے اہم پیغام میں کہاکہ کشمیر پریمیر لیگ 4 سے 14 اگست تک مظفر آباد میں ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر پریمیر لیگ کا ہونا باعث مسرت ہے،کشمیر پریمیر لیگ کا قدم اٹھانے والوں کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کے پی ایل کشمیر کا ٹیلنٹ قومی ٹیم تک پہنچائے گی،کے پی ایل آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گا۔