منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ2021 بھارت نے پاکستانی ٹیم کوبڑا سرپرائز دیدیا

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی حکومت نے رواں سال شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے اس فیصلے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے اعلیٰ کونسل کو آگاہ کیا۔بھارتی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بابر اعظم کی قیادت میں

پاکستان کرکٹ ٹیم کو اکتوبر میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت کا سفر کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔اعلیٰ کونسل کے رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزا جاری کرنے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے جاری کیے جائیں گے یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری نے اجلاس میں اعلان کیا کہ اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا تاہم ہم نے آئی سی سی سے وعدہ کیا تھا کہ معاملہ حل ہوجائیگا۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی 20 کے لیے 9 مقامات کا فیصلہ کر لیا ہے جن میں سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔دیگر مقامات میں دہلی، ممبئی، چنئی، کولکتہ، بنگلور، حیدر آباد اور دھرمشالہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے ویزوں کے اجرا کے معاملے پر گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط

لکھ کر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔خط میں کہا گیا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ، پاکستانی ٹیم، میڈیا اور شائقین کے لیے ویزے کی آسانیاں پیدا نہیں کرتا اور تحریری یقین دہانی نہیں کرواتا تو ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارت (یو اے ای) منتقل کردیا جائے۔خیال رہے کہ سیاسی تنازعات کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی سالوں سے کوئی دوطرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…