بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

’’جو کوئی اور ایشیائی کرکٹ ٹیم کا کپتان نہ کر سکا وہ بابر اعظم نے کر دکھایا ‘‘ جنوبی افریقہ سے دونوں سیریز جیتنے والے واحد ایشیائی کپتان بن گئے

datetime 16  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ سے دونوں سیریز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی جیتنے والے پہلے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں ۔ جو کوئی اور ایشیائی کرکٹ ٹیم کا کپتان نہ کر سکا وہ بابر اعظم نے کر دکھایا ،جنوبی افریقہ سے دونوں سیریز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی جیتنے والے واحد ایشیائی کپتان بن گئے ۔ پاکستان نے چار میچوں کی

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ کو شکست کر ، چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیت لیاہے جبکہ اس سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو ایک سے ہرایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز جانِ من مالان اور مارکرم نے کیا،جنوبی افریقہ کا مجموعی سکور 16 رنز پر پہنچا تو سپنر محمد نواز نے مارکرم کو پویلین بھیج دیا۔مارکرم نے 11 رنز بنائے۔جانِ من مالان 28 گیندوں پر33 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوسن نے 52 رنز بنائے، دیگر بیٹسمین کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، کلاسن9، لنڈے3، مولڈر6، فورچون 8، فلواکیو1 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اس طرح جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لئے 145 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اورحسن علی نے 3.3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث نے دو کھلاڑی شکار کئے جبکہ شاہین شاہ اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑ گیا، پاکستان نے ابھی ایک رنز ہی بنایا تھا کہ محمد رضوان کا نقصان اٹھانا پڑ گیا، وہ کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 24 رنز بنا کر ولیمز کی گیند پر شمسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، فخر زمان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 60 رنز بنائے، ان کی اننگز میں چار چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے، وہ ولیمز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ دس رنز بنا سکے، حیدر علی تین رنز پر ہمت ہار گئے، آصف علی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف اور محمد نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 25 رنز بنائے، حسن علی نے دو رنز بنائے، اس طرح پاکستان نے 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر مقررہ اوور میں یہ ہدف پورا کر لیا، پاکستان نے یہ میچ تین وکٹوں سے جیت لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…