جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

امریکہ کا روس پر پابندیاں لگانے اور 10 سفیر ملک بدر کرنے کا اعلان

datetime 16  اپریل‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی بائیڈن انتظامیہ نے ہیکنگ کے الزام میں روس کے 10 سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا ہے اور 38 روسی شخصیات ، اداروں اور کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عاید کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے یہ اقدام روسیوں کی جانب سے امریکا کے سرکاری اداروں اور ایجنسیوں کے

کمپیوٹر نظاموں کو ہیک کرنے کے الزام میں کیا ۔روسی ہیکروں نے مبینہ طور پر سولرونڈز کے نام سے امریکا کی نو ایجنسیوں کے سوفٹ وئیر میں ایک خطرناک کوڈ داخل کردیا تھا تاکہ وہ اس کے ذریعے ان کے نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کرسکیں۔اس کے علاوہ امریکی حکام نے گذشتہ ماہ صدر ولادی میر پوتین پر یہ الزام عاید کیا تھا کہ انھوں نے گذشتہ سال امریکا کے صدارتی انتخابات میں ایسی سائبر کارروائیوں کی اجازت دی تھی جن سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی راہ ہموار ہوسکے۔تاہم ابھی تک ایسی کوئی شواہد سامنے نہیں لائے گئے جن سے یہ پتا چل سکے کہ روس نے امریکا میں منعقدہ صدارتی انتخابات کو تبدیل کرانے کے لیے اس طرح کی کوئی مداخلت کی تھی۔بائیڈن انتظامیہ نے روس کی چھ کمپنیوں پر ملک کی سائبر سرگرمیوں کی معاونت پر پابندیاں عاید کی ہیں۔ان کے علاوہ 32 افراد اور روسی اداروں پر گذشتہ سال امریکا میں صدارتی انتخابات میں مداخلت اور غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں پابندیاں عاید کی ہیں۔وائٹ ہائوس کا کہنا تھا کہ جن 10 روسی سفارت کاروں کو امریکا بدر کیا جارہا ہے،ان میں روسی انٹیلی سروسز کے نمایندے بھی شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر بائیڈن روس کی جانب سے افغانستان میں طالبان کی امریکی اوراتحادی فوجوں پر حملوں کی حوصلہ افزائی کا سفارتی ، عسکری اور انٹیلی جنس ذرائع سے جواب دینے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…