جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

’طلباء کو آن لائن پڑھائی میں مسائل کا سامنا ‘ تعلیمی ادارے ہفتے میں 2 دن کھولنے کی تجویز

datetime 16  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ہفتہ میں دو دن تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی کے اگلے اجلاس میں اسے میں خود پیش کرونگا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین کی قیادت میں

نجی تعلیمی اداروں کے وفد نے ملاقات کی۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ پاکستان میں صرف ایک لیڈر ہے جو قومی سوچ رکھنے والا لیڈر ہے، عمران خان واحد وہ لیڈر ہے جو پورے پاکستان کا لیڈر ہے،وزیراعظم کی ہدایت تھی سندھ کے اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکجز کی تیاری کی جائے، پیکج میں سندھ کے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز کی ٹریننگ دی جائے گی۔جمعہ کو سکھرمیں کامیاب جوان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اللہ نے سندھ کو ہرقسم کے قدرتی وسائل سے نوازا ہے، سندھ میں کسی چیزکی کوئی کمی نہیں ہے، وزیراعظم کی ہدایت تھی سندھ کیاضلاع کیلئے ترقیاتی پیکجزکی تیاری کی جائے، سندھ پیکج 446ارب روپے کا ہے۔انہوں نے کہاکہ سکھر حیدرآباد موٹروے کیلئیاگلے ہفتے سے منظوری ہوجائے گی، مرادسعید ذاتی حیثیت میں اس منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں بجلی کے ترسیل کا نظام نہیں بنایاگیا، گیس پیدا کرنیوالا سب سے بڑا صوبہ سندھ ہے، آج بھی سندھ کے اضلاع میں گیس نہیں پہنچ رہی ہے، سندھ کیلئے52ارب کے منصوبے گیس کے ہیں جو دوسال میں مکمل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام کے ووٹ سے آنے والی صوبائی حکومت مشکلات پیدا کرتی ہے، سندھ حکومت نئی گاج ڈیم کیلئے مزید پیسہ لگانے کو تیار نہیں، وزیراعظم نے فیصلہ کیا نئی گاج ڈیم کیلئے وفاق رقم فراہم کریگا، 28800 ایکڑ زمین کوپانی مہیاکرنیکایہ منصوبہ وفاقی وسائل سے مکمل کریں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ اس پیکج میں سندھ کے نوجوانوں کیلئے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں، سکھر،لاڑکانہ، گھوٹکی جیکب آباد، بدین اوردیگر اضلاع بھی شامل ہیں، سندھ کے ایک لاکھ سیزائد نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز کی ٹریننگ دی جائے گی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ 25 ہزار بچیوں سمیت تقریبا ایک لاکھ نوجوانوں کھیلوں کی سہولتوں سے مستفید ہوں گے، سندھ کا بچہ بچہ ہونہار ہے، اسے ہنرسکھا دیں تودنیا سے مقابلہ کرسکتاہے، 1لاکھ 30ہزار نوجوان کھیلوں کی فیسلٹیز ان اضلاع سے حاصل کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سندھ کی 12لاکھ کی آبادی کو آپٹک فائبر سے کنکٹ کرنے جارہیہیں، سندھ میں پارسپورٹ بنوانے کیلئے اب لوگوں کو باہر جانا نہیں پڑے گا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ عمران خان کا مشن لندن اورسوئٹزرلینڈ میں جائیداد بنانا نہیں ہے، عمران خان کا مشن ہے پاکستانیوں کی زندگی کو بہتر کرناہے، ترقیاتی کاموں سے سندھ میں ترقی کا خواب پورا ہوتا نظر آئیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…