بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

سی پیک کے تحت زیر تعمیر موٹروے کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں‎

datetime 16  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )پاکستان میں سی پیک منصوبے کے تحت بننے والی موٹروے کا ایک اور منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے ۔ذرائع نےکہا ہے کہ 292 کلومیٹر طویل ڈی آئی خان اسلام آباد موٹروے کو رواں سال اگست میں آپریشنل کیے جانے کا قوی امکان ہے ۔ منصوبے کے تحت بننے والی موٹرو ے دو صوبوں پنجاب اور کے پی کے پسماندہ علاقوں سے

گزرے گی ۔دوسری جانب گورنر پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی، جس میں سی پیک منصوبوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ چودھری سرور نے عاصم سلیم باجوہ کے ملکی معاشی ترقی اور سی پیک میں کردار کو سراہا۔اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے اہم منصوبہ ہے، پاک چین دوستی کے مظہر اس منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، پاکستانی حکومت اور عوام کی سی پیک کو دلی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر کے مسلسل مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، چین اور پاکستان میں آج چٹان سے مضبوط دوستی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔چیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک سے ملک میں معاشی ترقی کے ساتھ روزگار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، پورے ملک میں سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کا پائلٹ پراجیکٹ ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…