بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

16 سال قبل کرکٹ میچ میں کی گئی وہ غلطی جس کا شاہد آفریدی کو آج تک افسوس ہے‎

datetime 16  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد آفریدی 16سال قبل کرکٹ میچ میں غلطی پر آج بھی افسردہ ۔ تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے 2005کے ایک ون ڈے میچ سے متعلق اپنی یاد پھر تازہ کیا جو کانپور میں بھارت کیخلاف کھیلا گیا تھا ۔ سابق کپتان نے 46 گیندوں پر 102 رنز بنا ئے اس میچ میں بھارتی بائولروں کی خوب پٹائی کی ۔ اس میچ کے بعد

شاہد خان آفریدی بہترین کھلاڑی بھی قرار دیے گئے تھے ۔ لالا نے اپنی ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ میں بھارتی سپنر ہربھجن کی گیند روکنے کی کوشش پر آئوٹ ہوا جس کا مجھے 16سال گزر جانے کے باوجود بھی نہایت افسوس ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی 44 برس کے ہوگئے ہیں اور ان کے جنم دن پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور کرکٹرز کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں بوم بوم آفریدی کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔ٹوئٹ میں آئی سی سی نے لکھا کہ شاہد آفریدی نے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی اور اب تک ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی بوم بوم آفریدی کو حاصل ہے۔ای ایس پی این کرک انفو نے لارڈز میں 2009 میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ میں ‘بوم بوم بھی لکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…