بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

datetime 16  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسلام آباد( آن لائن ) حکومت مخالف اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ( ن) کے تا حیات قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو ا ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ نوازشریف نے

مولانا فضل الرحمان کی صحت بارے دریافت کیا ، دونوں قائدین نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارک باد بھی دی ، ٹیلفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم کی آئیندہ کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی اور پی ڈی ایم کی تحریک کو تیز کرنے اور ضمنی الیکشن میں حکومت کی عوام میں غیر مقبولیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کا معاملہ مولانا پر چھوڑ دیا ہے او ر کہا ہے کہ آپ پرپوری طرح اعتماد ہے ہم اب بھی پی ڈی ایم کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی اپنے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کو متحد رکھنے کیلئے پیپلز پارٹی کی قیادت سے بھی رابطے میں ہوں، مسلم لیگ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں ہونی چاہیے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…