سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں دو خواتین سمیت تین افراد نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب عیسائیت کو خیر باد کہہ کر دین اسلام کو قبول کر لیا جن کو عالم دین نے کلمہ طیبہ پڑھا کر ان کے اسلامی نام رکھ دیئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں اسلامی تعلیمات سے
متاثر ہو کر مزہب عیسائیت کی 2 خواتین شہر کے علاقہ حمید ٹاون کی عابدہ یاسمین، علی پارک کی اوشا بی بی اور مرد افتخار میسح نے مدرسہ غوثیہ کے عالم دین مولانا نگاہ مصطفے کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر اپنے مزہب عیسائیت کو خیر باد کہتے ہوئے دین اسلام کو قبول کر لیا جس پر عابدہ یاسمین کا اسلامی نام عائشہ صدیقہ،اوشا بی بی کا نام فاطمتہ الزہرہ اور افتخار میسح کا نام محمد افتخار رکھ دیا اس موقع پر موجود گواہان محمد اعجاز اور محمد علیم سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے نو مسلم کو مبارکباد دیتے ہوئے خوش آمدید کہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا تو نومسلم نے مدرسہ سے اسلامی تعلیم کا زیور آراستہ کر کے دین کی خدمت اور تبلیغ کا فروغ دینے کا عہد کیا ہے۔