جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

ن لیگ کی جہانگیر ترین کو بڑی آفر‎

datetime 16  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نجی ٹی وی پروگرا میں سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات جہانگیر ترین کو ن لیگ کی طرف سے بڑی پیشکش کی گئی ہے ، ن لیگ نے جہانگیر ترین سے کہا ہے اگر آپ ہاں کر دیں تو ہم عید سے پہلے عید منا لیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر آپ ہمارے ساتھ چلتے ہیں تو ہم روزوں میں آپ کو خوشخبری دیں گے ہمارے لوگ اور تمہارے لوگ اتنے ہیں ۔ تاہم جہانگیر ترین کی جانب سےفی الحال انکار کیا گیا ہے ، دونوں طرف بات کی نوعیت کیا ہے یہ آنے والا وقت بتائےگا ۔ واضح رہے کہ حکومتی وزرا نے وزیراعظم عمران خان اورجہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ نجی ٹی و ی کے مطابق جہانگیر ترین کے معاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہوگئے ، وزرا نے وزیراعظم اورجہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ذرائع کے مطابق بعض حکومتی وزرا کے جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے میں ہیں ،وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیرترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔جہانگیرترین کے ہم خیال گروپ کے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطے جاری ہے ، حکومتی اراکین کے مطابق چاہتے ہیں معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو، سخت بیانات سے گریزبہت ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…