ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جیب کترے کی ق لیگ کی جوائنٹ سیکرٹری سے انوکھی ہمدردی

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)’’درد دل ‘‘رکھنے والے جیب کترے نے مسلم لیگ (ق) سنٹرل پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک کے پرس سے ہزاروں روپے کی نقدی نکال کر 4روپے کے سکے چھوڑ کر پرس پھینک دیا ۔تمکین آفتاب ملک نے بتایا کہ وہ رمضان المبارک کی خریداری کی غرض سے ایک مارکیٹ گئیں جہاں پر خواتین کا کافی رش تھا اسی دھکم پیل میں ہینڈ بیگ سے میرا پرس نکال لیا گیا جس میں بچوں کی فیس ، یوٹیلٹی بلز اور خریداری کی غرض سے ہزاروں روپے کی نقدی ، شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات موجود تھیں ۔ تمکین آفتا ب

کے مطابق گھر واپس آ کراپنے تمام کارڈ بلاک کرائے ۔ کچھ دیر بعد ایک کال آئی کہ آپ کا پرس ملا ہے جب میں مطلوبہ جگہ پر پہنچی تو پرس میں سے ہزاروں روپے کی نقدی غائب تھی جبکہ شناختی کارڈ ، دستاویزات او ر صرف چار روپے کے سکے موجود تھے ۔ پرس دینے والے شخص نے بتایا کہ انہیں یہ پرس دکان کے باہر سے ملا اور اس میں سے آپ کے وزیٹنگ کارڈ ملے جس کی و جہ سے رابطہ ممکن ہو سکا ۔تمکین آفتاب ملک نے سوشل میڈیا پر چار روپے کے سکے چھوڑنے پر جیب کترے کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…