بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کا بڑا فیصلہ شریف خاندان کی رائیونڈ رہائشگاہ کی 127کنال زمین کا انتقال منسوخ

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی لاہور میں موجود رائیونڈ رہائش گاہ کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے منسوخ کی گئی اراضی موضع

مانک رائے ونڈ میں شریف خاندان کے گھر کا مرکزی حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی رائیونڈ رہائش گاہ کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کردیا جب کہ پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے اس زمین کا انتقال واپس پنجاب حکومت کے نام بھی کردیا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ زمین مرحومہ بیگم شمیم کے نام سے پنجاب حکومت کو منتقل کردی گئی،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان نے اوقاف کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے۔پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کسی بھی وقت زمین کا مبینہ قبضہ چھڑوانے کے لیے کارروائی کرسکتا ہے جب کہ پنجاب حکومت نے رائیونڈ میں زمین منسوخی کا عمل خفیہ رکھا ہوا ہے۔دوسری جانب شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت جاتی امرا گرانے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کر رہی ہے، شریف خاندان نے یہ زمین 1992 ، 1997 اور 2015 میں خریدی تھی۔ اس بارے میں پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…