بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شریف فیملی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا پنجاب حکومت کو کارروائی سے روک دیا گیا

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور کی مقامی عدالت نے پنجاب حکومت کو رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی سے متعلق کارروائی سے روک دیا۔نواز شریف کے بھائی عباس شریف مرحوم کے بچوں نے پنجاب حکومت کی کارروائی پر لاہور کی سول عدالت سے رجوع کیا تھا ۔ سول عدالت کے جج سید فہیم الحسن نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرکے

27 اپریل کو تمام فریقین کو متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی رائیونڈ رہائشگاہ کی 127 کنال اراضی کا انتقال منسوخ کردیا تھا۔حکومت غیرقانونی طورپرجاتی امراء کی 1500 سے زائد کنال زمین کی ملکیت تبدیل کررہی ہے۔پنجاب ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اس زمین کا انتقال واپس حکومت پنجاب کے نام کردیا ۔دریں اثنا احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی ،پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔دوران سماعت شہباز شریف کوامن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پیش نہ کیا گیا جبکہ جیل کام نے شہباز شریف کے وارنٹ پیش کئے گئے۔ فاضل عدالت نے کہا کہ حمزہ شہباز ضمانت پر ہیں حاضری کے لیے پیش کیوں نہیں ہوئے ۔وکیل نے موقف اپنایا کہ حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کررہا ہوں

،حمزہ شہباز کو کمر میں شدید تکلیف ہے جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتے ۔عدالت نے کاروائی کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔ دوبارہ سماعت شروع ہونے پر عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…