سنچری اسکور کرنے کے بعد گھٹنوں کے بل بیٹھے ، شیر کی طرح دہاڑے بابر اعظم کا انداز شائقین کو خوب بھاگیا،جشن منانے کی ویڈیو ائرل

15  اپریل‬‮  2021

جوہانسبرگ (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کرنے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ،سنچری اسکور

کرنے کے بعد وہ گھٹنوں کے بل بیٹھے اور شیر کی طرح دہاڑے، ان کا یہ انداز شائقین کرکٹ کو خوب بھایا۔بابر اعظم کا ساتھ دینے والے محمد رضوان نے پھر خوشی خوشی کپتان کو گلے لگایا، کرکٹر بابر اعظم نے سجدہ کیا اور پھر ہیلمٹ پر بنے قومی پرچم کو چوما۔دوسری جانب محمد رضوان نے اپنی میڈیا ٹاک میں کہا کہ بابراعظم کی سنچری پر انہیں اتنی ہی خوشی ہوئی جیسی اپنی سنچری پر ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ سنچری بابر اعظم کی ہوئی تھی لیکن میں نے ہیلمٹ اْتارا اور انہیں مبارکباد دینے پہنچا۔دوسری جانب بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز کھیلے گئے شاٹس اور سنچری بنانے کے بعد کے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب آپ کے اعتماد اور بھروسے کے بغیر ممکن نہیں تھا۔واضح رہے کہ بابراعظم نے تیسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 122 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔ میچ میں 122 رنز صرف 59 گیندوں پر بنائے، اس دوران انہوں 15 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…