جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کن کھلاڑیوں کے مشوروں پر عمل سے بابر اعظم آج نمبر ون بیٹسمین بن گئے؟قومی کپتان نے خود ہی بتا دیا

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی)ویرات کوہلی اور کین ولیمسن کے مشورے بابر اعظم کے کام آگئے۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹسمین بننے والے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ میں کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ہمیشہ انضمام الحق اور محمد یوسف جیسے کھلاڑیوں سے رہنمائی لیتا ہوں، نیٹ میں اچھی بیٹنگ نہ ہوسکے تو سارا دن بْرا گزرتا ہے، اس سفر میں

میرے والدین اور ساتھی کرکٹرز نے بہت ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے نیٹ سیشنز میں میچ سیناریو کی پریکٹس کا مشورہ دیا،میں نے گیند کو تاخیر سے کھیلنا کین ولیمسن سے سیکھا۔دریں اثنا بابر اعظم نے ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانے والے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہونے پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں، تینوں پاکستان کرکٹ کے روشن ستارے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا کہ میں سخت محنت اور یکسوئی سے اپنا مقام برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا،ویوین رچرڈز نے جنوری1984 سے اکتوبر1988 جبکہ ویرات کوہلی نے 1258 روز تک یہ پوزیشن اپنے پاس رکھی، میں بھی اپنی حکمرانی طویل کرنے کی کوشش کروں گا۔بابر اعظم نے کہاکہ میں اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں بھی سرفہرست رہ چکا،

اصل ہدف ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بیٹسمین بننا ہے کیونکہ کسی بھی کرکٹر کی صلاحیتوں کا اصل امتحان طویل فارمیٹ ہی ہے۔انھوں نے کہا کہ میں فی الحال ان لمحات سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں،میرے قومی ٹیم کے قیادت سنبھالنے کے 18 ماہ بعد پاکستان ایشیا کا وہ واحد ملک بن گیا جس نے جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر دوسری مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شکست دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…