بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

جنید خان کے ویرات کوہلی کیخلاف سپیل نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا بھارتی فاسٹ بولر کیلئے پاکستان کے جنید خان آئیڈیل بن گئے

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی، جے پور ( آن لائن، یو این پی) بھارت کے نوجوان فاسٹ بولر کے لیے پاکستان کے جنید خان آئیڈیل بن گئے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلرز کی نمائندگی کرنے والے چیتن سکاریا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جنید خان کی بائولنگ سے بہت متاثر ہوئے تھے۔ ایک انٹرویو

میں 22 سالہ چیتن سکاریا نے کہا کہ جب 2012ء میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تھا تو جنید خان کے بائولنگ سپیل نے انہیں بہت متاثر کیا تھا۔نوجوان پیسر کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی، روہت شرما، وریندر سہواگ اور مہندرا سنگھ دھونی جیسے بیٹسمین تھے تاہم ان کے خلاف جنید خان نے زبردست بائولنگ کی اور سب کو آؤٹ کیا۔ چیتن سکاریا نے کہا کہ بس انہوں نے اسی وقت سے جنید خان کا رن اپ کو اختیار کیا اور کوشش کی ان جیسا ایکشن اپناؤں لیکن ایسا کرتے کرتے میرا اپنا ایکشن بن گیا۔دوسری جانب انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس انگلی تڑوا کر آئی پی ایل سے باہر ہوگئے۔بین اسٹوکس آئی پی ایل سے باہر ہوگئے، یہ راجستھان رائلز کیلیے دوسرا بڑا دھچکا ہے جسے پہلے ہی انجری کے سبب اپنے ایک اور میچ ونر جوفرا آرچر کی بھی خدمات حاصل نہیں ہیں۔فرنچائز کا کہنا ہے کہ اسٹوکس 12 اپریل کو پنجاب کنگز سے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انگلی پر چوٹ کھا بیٹھے، بعد ازاں فریکچرکی

تصدیق بھی ہوگئی۔اعلامیے میں مزید کہا گیاکہ اسٹوکس وطن واپس نہیں جا رہے،وہ ٹیم کے ہمراہ رہ کرآف دی فیلڈ قیمتی مشوروں سے نوازتے رہیں گے، باقی سیزن کیلیے متبادل کی خدمات بھی حاصل کرلی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…