اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ کے ایم ایس نے مظاہرین کے تھپڑ کھا کر آکسیجن سلنڈر کی گاڑی چھڑوالی

datetime 14  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فضل الرحمان نے احتجاجی مظاہرین کے تھپڑ کھائے مگر ان کی منت سماجت کر کے آکسیجن کی گاڑی کو چھڑوا کر ہسپتال پہنچوانے کا بندوبست کیا۔جیو نیوز کے مطابق لاہور سے گاڑی

آئی تو اسے چندا قلعہ بائی پاس پر مظاہرین نے روک لیا تھا، ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ مظاہرین میں سے کچھ لوگوں نے تھپڑ مارے اور بدتمیزی کی لیکن میں بار بار درخواست کرتا رہا اور مظاہرین سے گاڑی چھڑائی۔ایم ایس نے بتایا کہ ہسپتال میں 150 مریض آکسیجن پر تھے اور آکسیجن بروقت نہ پہنچتی تو کئی مریضوں کی زندگی کو خطرہ ہوسکتا تھا جبکہ راستوں کی بندش سے ڈی ایچ کیو اسپتال میں آکسیجن کی قلت ہوگئی تھی۔موٹروے پولیس اور انتظامیہ کا شکریہ جن کی مدد سے وہاں سے نکل آئے۔دوسری جانب جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے،راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والی مرکزی شاہراہ مری روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ،ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے ڈائیورشن والی تمام روڈ کو پہلے والی پوزیشن پر بحال کردیا گیا۔علاوہ ازیں جہانیاں بائی پاس پر لودھراں ،خانیوال جی ٹی روڈ بلاک کرکے حکومت خلاف نعرے بازی کرنے پر تھانہ جہانیاں میں28افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس ایچ او کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں8افراد کو نامزد کیا گیا جبکہ 20نامعلوم لکھا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…