اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیپرا نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک کی رپورٹ کو غلط بیانی قرار دےدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیپراکی جائزہ کمیٹی نے کہا ہے بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے حوالے سے کے الیکٹرک کے اعداد و شمار درست نہیں۔جائزہ کمیٹی نے کہا ہے کے الیکٹرک کی رپورٹ سراسر غلط ہے جس پر کمپنی کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے غلط بیانی پر کے الیکٹرک کو بھاری جرمانہ بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔