ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں اسلامی دنیا کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر افتتاح کیلئے تیار،جانتے ہیں کتنے میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی؟

datetime 14  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح 21مئی کو ہوگا۔افتتاحی تقریب میں پاکستان اورچین کی اہم شخصیات شرکت کرینگی۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالدکی شائع خبر کے مطابق پاکستان کے اس سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کے ٹو سے گیارہ سو میگا واٹ یومیہ بجلی پیدا ہوگی۔اس تقریب کے لئے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے

چیئرمین محمد نعیم اور سٹریٹیجک پلانز ڈویژن تیاریوں میں مصروف ہے ۔افتتاح کے لئے وزیر اعظم پاکستان کو باضابطہ تحریری استدعا کردی گئی ہے ۔جبکہ آزمودہ دوست چین کی اعلیٰ قیادت کو پاکستانی سفیر متعینہ بیجنگ اور چینی سفیر متعینہ اسلام آبادکے ذریعے چیئرمین ایٹمی توانائی کمیشن نے باضابطہ دعوت دیدی ہے ، کے ٹو ایٹمی بجلی گھر کی ملکیت ایٹمی ریگولیٹری اتھارٹی ہوگی جبکہ اس کے آپریٹر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن ہیں ،ان میں کئی ہفتوں سے پاکستان کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کے سیف گارڈز سکیورٹی اور ٹیسٹ اینڈ ٹرائل رن شروع کرادئیے ہیں۔48میگا واٹ سے لے کر گیارہ سو میگا واٹ یومیہ تک بجلی پیدا کرنے کے حساس سسٹم کی آزمائش کا سلسلہ مارچ اپریل کے علاوہ مئی تک جاری رکھا جائے گا۔21مئی 2021کو کے تھری(کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کمپلیکس)کی افتتاحی تقریب میں عوامی جمہوریہ چین کے وفد میں چینی قیادت کے شامل ہونے کا امکان ہے ۔یہ ایٹمی بجلی گھر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کی سپورٹ

سے بنارہا ہے ۔پاکستان آئی اے ای اے کا تو باضابطہ ممبر ہے لیکن ذرائع کے مطابق نیوکلیئر نان پرولی فریشن ٹریٹی پر اس کے دستخط اس وقت تک نہ کرنیکا اعلان کیا تھا جب تک انڈیا ایسا نہیں کرتا۔پیراڈائز کراچی کے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کمپلیکس کی آئی اے ای اے ریگولر مانیٹرنگ کررہا ہے ۔اس

کی فنڈنگ چین اور آئی اے ای اے نے کی ہے ۔ کے ٹو ایٹمی بجلی گھر 21مئی سے 11سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنا شروع کردے گااور اسے این ٹی ڈی سی جو پاکستان بھر میں بجلی کی تقسیم کرنیو الا ادارہ ہے وہ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کی طرف سے قومی گرڈ میں شامل کی گئی 1100میگا واٹ بجلی

میں 550میگا واٹ کراچی کے عوام کمرشل و صنعتی صارفین کو لوڈ شیڈنگ سے بچانے کیلئے کے الیکٹرک کو مہیا کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…