پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

افغان طالبان اپنا مطالبہ منظور کروانے میں کامیاب ہو گئے جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلاء کی تاریخ دے دی 

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )افغان طالبان اپنا مطالبہ منظور کروانے میں کامیاب ہو گئے ، امریکہ نے 11 ستمبر 2021 تک افغانستان سے اپنی افواج کے انخلا کا فیصلہ کر لیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرجو بائیڈن جلد افواج کے انخلا کا اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے معاہدہ کیا تھا کہ

وہ اپنی افواج مئی تک افغانستان سے نکال دیں گے۔امریکی عہدیدار کے مطابق صدر بائیڈن جنگ کو قومی مفاد کے خلاف سمجھتے ہیں، فوجیں نکالنے کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا افغانستان کو چھوڑ دے گا، افغان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلق میں رہیں گے۔اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر بائیڈن بدھ کو اپنے فیصلے کا اعلان کر سکتے ہیں۔قبل ازیں افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے ترکی میں ہونے والی امن کانفرنس میں ممکنہ طور پر شرکت نہیں کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ترکی کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس، میں افغانستان کے متحارب فریق کسی امن معاہدے کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہو جائیں۔ میڈیارپورٹس  کے مطابق طالبان کے ترجمان محمد نعیم کے مطابق طالبان منصوبے کے مطابق اس ہفتے ترکی میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے تیار نہیں ہیں تاہم اس معاملے پر غور و خوض ہو رہا ہے۔ یہ دس روزہ کانفرنس 16 اپریل سے شروع ہونا ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…