کراچی (این این آئی )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے ایک لاکھ 2ہزار روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں11ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1730ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیااور ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں1500روپے کی کمی سے
ایک تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے 1لاکھ 2ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت1287روپے کی کمی سے87ہزار448روپے ہو گئی۔دوسری جانب انٹر بینک میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میںملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید152.85روپے اور قیمت فروخت152.95روپے پر بدستور برقرار رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید152.80روپے سے بڑھ کر 152.85روپے اور قیمت فروخت153.10روپے سے گھٹ کر 153روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 180.60روپے سے گھٹ کر180روپے اور قیمت فروخت182روپے سے گھٹ کر181.80روپے پر آ گئی جب کہ ایک روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید209روپے سے گھٹ کر208روپے اور قیمت فروخت211روپے سے گھٹ کر210روپے پر جا پہنچی۔