جرمنی سے پاکستان کو جلد ڈیڑھ کروڑ کرونا ویکسینز کی فراہمی کا اعلان

13  اپریل‬‮  2021

اسلا م آباد، برلن(آن لائن، اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلا ن کر تے ہو ئے کہاکہ کو ویکس کے تحت ڈیڑھ کروڑ ویکسین پا کستان کو ملے گی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمن وزیر خارجہ سے ملا قات کے بعد اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کو ویکس پروگرام کے تحت کو رونا

ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں ملیں گی یہ ڈیڑھ کروڑ خوراکیں مئی تک پاکستان کو موصول ہو جائیں گی، دریں اثنا پاکستان اور جرمنی کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات وزرات خارجہ برلن میں منعقد ہوئے۔پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ جرمن وفد کی قیادت جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس کر رہے تھے۔مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، سیکورٹی ،دفاع، تعلیم ،سیاحت سمیت کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، جرمنی کے ساتھ اپنے دو طرفہ سیاسی، سفارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین گہرے تاریخی دو طرفہ مراسم ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں تبدیل کیا ہے۔جرمنی دنیا کی ایک اہم اقتصادی اور

سیاسی قوت ہے ۔پاکستان اور جرمنی کے مابین دو طرفہ تجارت و اقتصادی تعاون بڑھانے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، 22 کروڑ آبادی پر مشتمل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،ہماری

حکومت بیرونی سرمایہ کاروں اور سیاحوں ای ویزہ سمیت بہت سی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمن سرمایہ کاروں/کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن تعاون مہیا کریں گے۔وفود کی سطح پر ان مذاکرات میں، پاکستانی طالب علموں ، فیملی

اور بزنس ویزہ کے حصول میں آسانی اور سرعت پیدا کرنے کے متعلق خصوصی تبادلہ خیال ہوا ۔وزیر خارجہ نے جرمنی میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی دیرینہ خواہش، جرمن پاکستان دوہری شہریت کے حصول پر بھی گفتگو کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے مسئلہ کشمیر، افغان امن عمل

سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تجارت کے فروغ اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ نے جرمن وزیر خارجہ جناب ہائیکو ماس کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

جرمن وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور خوشدلی سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کا عندیہ دیا۔ امید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھی جلد جرمنی کا دورہ کریں گے۔ انہیں دورے کی دعوت پہلے ہی جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جانب سے دی جا چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…