پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم نے بجلی کی قیمت بڑھانے سے روک دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ+ این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے بجلی کی قیمت بڑھانے سے روک دیا، یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور توانائی تابش گوہرنے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتائی، انہوں نے کہا کہ اب بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے بجلی کی

قیمتوں کے معاملے پر بات ہوئی ہے، وزیراعظم نے بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے منع کردیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے ملاقات کی جس میں اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کو اہم کیسز کے حوالے سے بریف کیا۔دوران گفتگو وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کے دل میں اعلی عدلیہ کا بے انتہا احترام ہے۔ انہوں نے کہاہک فیصلہ حق میں ہو یا خلاف، عدلیہ کی تعظیم سب کے لیے لازم ہے اور یہی جمہوریت کو مضبوط کرنے کا طریقہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے رہنمائی کے لیے ان کے شکر گزار ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایک اور تاریخی اقدام، پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی اقدام ہے، پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ سے برآمدات اور درمدات میں آسانی ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو سے سالانہ 50 کروڑ بچت، کارگو کلیئرنس میں وقت کی بچت ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ خودمختار اتھارٹی پاکستان سنگل ونڈو کے انتظامات دیکھے گی، پاکستان کے بین الاقوامی تجارت کا مرکزبننے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔وزیر

اعظم عمران خان نے ترسیلات زر سے متعلق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت بے مثال ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، آپ نے تمام ریکارڈ توڑ

کر کووڈ کے باوجود مسلسل 10 ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد بھیجے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 2 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رواں مالی سال میں اب تک آپ کی ترسیلات زر میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…